حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسجد سہلہ عراق کے امام جماعت آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی الحکیم کی رحلت پر انتہائی دکھ ہوا، مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
خداوند عالم ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے اور ان کو آئمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ محشور کرے آمین ـ